کراچی(نیشنل ٹائمز) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سے 100 ارب ڈالرز باہر گئے۔شہرِ قائد میں داخلہ محسن نقوی کا کراچی چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بزنس مین بجٹ سے پہلے 10 ارب ڈالر واپس لے آئیں، یہ مشکل کام نہیں، تاجر فیصلہ کرلیں تو ناممکن بھی نہیں۔اُنہوں نے کہا ہے کہ روشن اکاؤنٹ موجود ہیں، 30 فیصد پیسہ ہی واپس لے آئیں، دنیا میں کوئی ایسا منافع نہیں دیتا جیسا پاکستان دیتا ہے، ہمیں اپنے ملک کو سنوارنا ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے، جو مرضی ہو اپنا وعدہ پورا کرتے ہیں۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کوئی بات کرتے ہیں تو اِسے پورا کرتے ہیں، ملک کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے، تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاجروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی کوشش کریں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ تاجر کو درپیش مسائل حل کریں گے، ایف آئی اے کے معاملات کو بزنس فرینڈلی کریں گے، ایف آئی اے میں جاری ہزاروں انکوائریز کلیئر کریں گے، تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ تاجروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی کوشش کریں گے، تاجروں کو درپیش مسائل حل کریں گے، ملک کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے، ہمیں اپنے ملک کو سنوارنا ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے کے معاملات کو بزنس فرینڈلی کریں گے، ایف آئی اے میں جاری ہزاروں انکوائریز کلیئر کریں گے، فیلڈ مارشل کوئی بات کرتے ہیں تو اسے پورا کرتے ہیں۔محسن نقوی کا کہنا وزیراعظم شہبازشریف کو دیکھا ہے جو مرضی ہو وہ اپنا وعدہ پورا کراتے ہیں، ملک سے جو پیسہ لے کر باہر چلا گیا اس کا پتہ آسانی سے لگایا جاسکتا ہے، ایک دو بندوں کو اٹھا لیں وہ سب کچھ بتا دیں گے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو اِس سال میں تبدیل کر دیں گے، سب کو پتہ ہے کہ منی چینجرز کیوں رکھے ہوئے ہیں، موجودہ صورتِ حال میں منی لانڈرنگ کرنے والوں کو کوئی معافی نہیں، لوگوں کو چاہیے کہ پیسے تبدیل کرانے کیلئے بینک جائیں۔
پاکستان سے 100 ارب ڈالرز باہر گئے، تاجر30 فیصد ہی واپس لے آئیں: محسن نقوی



