ہماری بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو خطے میں کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی: ایرانی فورسز

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی فورسز کا کہنا ہے کہ ہماری بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو خطے میں کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بعد امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے سے خالی ہاتھ واپس جائیں گے، مزاحمتی محاذ پورے خطے میں مضبوط اور مؤثر انداز میں موجود ہے اور دشمنوں کا انتظار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اورصہیونی ریاست کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ یمن، باب المندب اور بحیرہ احمر سے کس طرح خالی ہاتھ واپس ہوئے، اور اس بار بھی انہیں خطے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، فوجی جہاز آبنائے ہرمز کی طرف آئے تو سختی سے نمٹا جائے گا، خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کیلئے ہوں گی یا کسی کیلئے نہیں، بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر امریکی پابندیاں بحری قزاقی ہیں۔ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ ٹرمپ کی دھمکیاں مضحکہ خیز ہیں، امریکی فوج کی نقل و حرکت پر مکمل نظر ہے۔دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی ناکہ بندی عالمی معیت سے انتقام ہے، کیا غیر قانونی جنگ عالمی معیشت سے بدلہ لے کر جیتی جا سکتی ہے۔علاوہ ازیں حالیہ پیش رفت میں امریکی فوج کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کے گرد ناکہ بندی شروع کئے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو روکا یا قبضے میں لیا جا سکتا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس صورتحال سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے اور عالمی سطح پر اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر