برطانیہ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت سے انکار

لندن (شِنہوا) برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی دھمکی کی حمایت نہیں کرتا۔
اسٹارمر نے بی بی سی کو بتایا کہ “کچھ شدید دباؤ” کے باوجود برطانیہ کو ایسی کسی “جنگ میں نہیں گھسیٹا جائے گا” جو اس کے قومی مفاد میں نہیں ہے۔
برطانوی میڈیا نے اتوار کے روز ایک حکومتی ترجمان کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بنددی میں شامل نہیں ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ ہم بحری آمد و رفت کی آزادی اور آبنائے ہرمز کے کھلے رہنے کی حمایت جاری رکھیں گے، جو عالمی معیشت اور اپنے ملک میں رہن سہن کے اخراجات کو کم کرنے کے لئے فوری طور پر ضروری ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ کی خاطر ایک وسیع اتحاد بنانے کے لئے فرانس اور دیگر شراککت داروں کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے والے جہازوں کو روکنا شروع کر دے گی۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر