امریکہ کے پاس موجودہ صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ ایران کا اعتماد حاصل کرنا ہے، سپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران (شِنہوا) ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لئے امریکہ کے پاس واحد راستہ یہ ہے کہ وہ درست فیصلہ کرے اور ایرانی قوم کا اعتماد حاصل کرے۔
انہوں نے یہ بات پاکستان کے دورے سے ایران واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جہاں وہ اپنے وفد کے ہمراہ امریکی ٹیم کے ساتھ امن مذاکرات میں شریک ہوئے تھے۔
قالیباف نے کہا کہ امریکہ ایرانی عوام کا مقروض ہے اور اسے ان کے ازالے کے لئے سنجیدہ کوشش کرنا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ جنگ کریں گے تو ہم بھی جنگ کریں گے اور اگر وہ منطق کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو ہم بھی منطق سے جواب دیں گے۔ ہم کسی دھمکی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک بار پھر ہمارے عزم کو آزما سکتے ہیں اور ہم انہیں بڑا سبق سکھائیں گے۔
قالیباف نے اسلام آباد میں امریکی وفد کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو انتہائی سخت، سنجیدہ اور چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہرین کی صلاحیتوں اور جامع و متنوع نکتہ نظر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایرانی وفد نے ملک کی نیک نیتی ظاہر کرنے کے لئے بہترین تجاویز دیں جس سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم نے ابتدا ہی سے واضح کر دیا تھا کہ ہمیں امریکیوں پر اعتماد نہیں۔ ہماری بے اعتمادی کی دیوار 77 برس پرانی ہے۔ خاص طور پر گزشتہ 12 ماہ سے بھی کم عرصے میں انہوں نے مذاکرات کے دوران ہم پر دو بار حملہ کیا اس لئے اعتماد بحال کرنا انہی کی ذمہ داری ہے۔
قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی دھمکیوں کا ایرانی عوام پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
ایران اور امریکہ کے وفود نے ہفتے کے روز اور اتوار کی صبح اسلام آباد میں طویل مذاکرات کئے تاہم یہ مذاکرات کسی معاہدے پر پہنچ نہ سکے۔ یہ بات چیت ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تقریباً 40 روزہ لڑائی کے بعد بدھ کے روز جنگ بندی کے اعلان کے بعد ہوئی۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر