مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت ہر حال میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پراسلام آباد امن مذاکرات کے حوالے سے اپنے بیان میں مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایرانی مذاکراتی وفد قومی مفادات کا بھرپور دفاع کررہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارا وفد پاکستان میں پوری بہادری اور جرأت سے مذاکرات کرے گا، عوام کی خدمت کا مشن کسی صورت نہیں رکے گا۔ایرانی صدر کا کہنا تھا مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت ہر حال میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود اپنے مذاکراتی وفد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر