سربراہ اقوام متحدہ کے ذاتی ایلچی کی ایرانی حکام سے ملاقاتیں، حملوں سے متاثرہ شہری علاقوں کا دورہ

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مشرق وسطیٰ تنازع اور اس کے اثرات سے متعلق ذاتی ایلچی جین آرنالٹ نے ایران کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور ایرانی ہلال احمر کے نمائندوں سے ملاقات کی اور حملوں سے متاثرہ شہری علاقوں کا دورہ بھی کیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے روزانہ کی بریفنگ میں کہا کہ ان ملاقاتوں کے دوران جین آرنالٹ نے پیشرفت سے متعلق طریقہ کار پر مختلف آراء سنیں اور سیکرٹری جنرل کے اس مضبوط عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تنازع کے پرامن حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔دوجارک نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مسٹر آرنالٹ اپنا علاقائی دورہ جاری رکھیں گے اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کا دورہ کریں گے، جس کا مقصد جاری کوششوں کی حمایت کرنا ہے تاکہ اس تنازع کا جامع اور پائیدار حل نکالا جا سکے۔



  تازہ ترین   
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
سائبر خطرات نئی سطح پر پہنچ گئے، روس ڈیجیٹل خودمختاری مزید مضبوط کرے گا: صدر پوتن
ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اسلحہ خانہ جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا، پاسدارانِ انقلاب
سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی
امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر