تہران (نیشنل ٹائمز)ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے جنگ بندی میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی فعال شرکت کا اعلان کر دیا۔
جاری بیان میں ایرانی نائب صدر نے کہا کہ مذاکرات کا ہدف اپنی فوجی کامیابیوں کو سفارتی طور پر مزید تقویت دینا ہوگا، امریکا کی دھوکہ دہی والی فطرت کے سبب گہرے شکوک و شبہات باقی رہیں گے۔محمد رضا عارف کا مزید کہنا تھا کہ 40 روزہ جنگ میں ایران نے دشمن کے اندازے غلط ثابت کیے، انہوں نے ایرانی قوم کے عزم کو کامیابی کی بنیاد قرار دیا۔
نائب ایرانی صدر کی جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف



