امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے تازہ تحریری پیغام میں کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا مگر ایک قوم کے طور پر اپنے حقوق کا دفاع کرے گا۔آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای یہ پیغام ان کے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے 40 روز پورے ہونے کے موقع پڑھ کر سنایا گیا، جو کہ 28 فروری کو ہونے والے حملوں کا نشانہ بنے تھے۔مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ہم نے جنگ چاہی تھی نہ چاہتے ہیں لیکن ہم کسی بھی صورت میں اپنے جائز حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے اور اس سلسلے ہم اس پوری مزاحمت کو ایک مجموعی محاذ سمجھتے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کے سٹریٹجک انتطام کو ایک نئے مرحلے میں داخل کرے گا۔رہبرِ اعلیٰ نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود وہ یہ نہ سوچیں کہ سڑکوں پر نکلنا اب ضروری نہیں رہا،عوامی مقامات پر بلند ہونے والی آپ کی آوازیں یقیناً مذاکرات کے نتائج پر اثرانداز ہو سکتی ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے عوام کو تلقین کی کہ جھوٹے وعدوں سے بچیں، ایران کے نقصانات کا ازالہ طلب کیا جائے گا، ریاست اپنے حقوق پر سمجھوتہ کیے بغیر امن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر