امریکہ ایران جنگ کے شعلے بُجھ گئے، پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ امریکہ ایران جنگ کے شعلے بُجھ گئے، پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔
وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں ارکان نے تالیاں بجا کر شہبازشریف کا خیرمقدم کیا، اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ دُنیا بھر کے تمام میڈیا چینلز نے امن کی راہ ہموارکرنےمیں پاکستان کےکردارکوسراہا، چالیس سال میں سول وعسکری قیادت میں ایسی بےمثال ہم آہنگی نہیں دیکھی۔اُنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سفارتی محاذ پر اہم کامیابی سے نوازا ہے، پاکستان نے مشترکہ کاوشوں سے مسلم ملکوں اور امن کے لیے کردارادا کیا، ٹرمپ نے ایران کی عسکری مدد کرنے والے ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا اور ایران کو فوجی ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوسری جانب امریکا کو فروخت ہونے والی ہر قسم کی اشیا پر یہ ٹیرف لاگو ہو گا، یہ ٹیرف فوری طور پر نافذالعمل ہو گا،کوئی رعایت یا استثنیٰ نہیں ہو گا جب کہ ہم سفارتی کامیابی پر اللہ کے حضور سربسجود ہیں۔
جنگ بندی پر اظہار تشکر، وزیراعظم نے ایرانی اور امریکی وفود کو اسلام آباد بلا لیا
شہباز شریف نے کہا کہ جنگ کے شعلے دو ہفتے کے لیے بُجھ گئے ہیں، اللہ نے چاہا تو ہمیشہ کے لیے بُجھ جائیں گے، پاکستان نے ذمہ داری اور وقار کے ساتھ کردارادا کیا، سیاسی اور ملٹری لیڈرشپ یکسوہیں اور رہے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابی کا جتنا بھی شکرادا کرے کم ہے، فیلڈ مارشل اس حوالے سے کئی راتیں جاگتے رہے جب کہ کابینہ اجلاس میں اراکین نے ڈیسک بجا کر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ جنگ میں بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوشش کی گئی، ایران اور امریکا کی لیڈرشپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کی درخواست قبول کرنے پر ایرانی اورامریکی قیادت کے مشکور ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین نے امن کاوشوں میں بھرپور تعاون کیا، سعودی عرب، قطر، عمان، کویت، ترکیہ، انڈونیشیا، مصر، آذربائیجان، یواے ای کا شکرگزار ہوں، تمام دوست ملکوں نےامن کاوشوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیااُنہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل کمپلکس پر ہونےوالے حملے کی مذمت کی، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراور اُن کی ٹیم نےانتھک محنت کی،آج کا پاکستان بدلا ہوا پاکستان ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آج دنیا پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، یہ عزت کسی ایک فرد نہیں پوری قوم کی ہے۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد دنیا کی توجہ کا مرکز، امریکا اور ایران میں مذاکرات کا آغاز آج ہوگا
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
ایران امریکا مذاکرات: غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت
نائب ایرانی صدر کی جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خبریں بے بنیاد قرار، اوگرا کی وضاحت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر