بھارت :گیس کی قلت ،مٹی کے چولہوں کی طرف واپسی

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)جنگ کی وجہ سے ایران سے ہزاروں کلومیٹر دور بھارت میں بھی لوگوں کا کچن متاثر ہو رہا ہے ۔ دارالحکومت دہلی کی کچی بستیوں میں بھی لوگ دوبارہ مٹی کے چولہوں پر لکڑی سے کھانا پکانے کے لیے مجبور ہو رہے ہیں۔بہار کے ضلع کھگڑیا کی رنجو دیوی گزشتہ 10 سال سے دہلی کے روہنی علاقے کی ایک کچی بستی میں رہ رہی ہیں۔ وہ گھریلو ملازمہ ہیں جبکہ ان کے شوہر منوہر یومیہ مزدور۔ دونوں مل کر ماہانہ تقریباً 15 ہزار روپے تک کما لیتے ہیں۔ رنجو دیوی کے گھر کے باہر ایک کونے میں مٹی کا چولہا نظر آتا ہے ۔یہ چولہا انہوں نے حال ہی میں بنایا ہے ، یا یوں کہیں کہ بنانے پر مجبور ہوئیں۔وجہ بتاتے ہوئے رنجو دیوی کہتی ہیں کہ پچھلے ایک مہینے سے ان جیسے کئی خاندان گیس سلنڈر نہیں بھروا پا رہے ۔ ان دنوں وہ لکڑی جلا کر کھانا بنا رہی ہیں۔دہلی کی کچی بستیوں میں تقریباً 50 لاکھ سے زیادہ لوگ رہتے ہیں۔یہاں 78 فیصد سے زیادہ خاندانوں کی ماہانہ آمدنی 20ہزارروپے سے کم ہے ۔ ایسے میں گیس کی قیمت بڑھنے اور سلنڈرز کی کمی نے بہت سے لوگوں کو مٹی کے چولہوں پر کھانا پکانے پر مجبور کر دیا ہے ۔ رنجو دیوی کہتی ہیں کہ چار افراد کے لیے ایک وقت کا کھانا بنانے میں کم از کم ڈیڑھ کلو لکڑی لگتی ہے۔پہلے لکڑی 10 سے 12 روپے فی کلوگرام تک میں مل جاتی تھی، جو اب 20 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے ۔ مجھے ڈر ہے کہ حالات کووڈ جیسے ہو سکتے ہیں اور شاید لاک ڈاؤن بھی لگ جائے ،ایک بچے کے سکول آنے جانے پر روزانہ تقریباً 40 روپے خرچ ہوتے ہیں۔ خرچ کم کرنے کے لیے وہ اب اپنے صرف دو بچوں کو سکول بھیج پا رہی ہیں جبکہ سب سے چھوٹے بچے کی تعلیم فی الحال رک گئی ہے ۔ وہ بتاتی ہیں کہ صرف ایندھن ہی نہیں بلکہ آٹا، چاول اور تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ ایسے میں ایک بچے کو سکول نہ بھیج کر پیسے بچانا ہی انہیں بہتر لگا۔



  تازہ ترین   
انتظار کریں اور دیکھیں ایران کیخلاف کیا کرتے ہیں، صدر ٹرمپ کی نئی کارروائی کی دھمکی
زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
سائبر خطرات نئی سطح پر پہنچ گئے، روس ڈیجیٹل خودمختاری مزید مضبوط کرے گا: صدر پوتن
ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اسلحہ خانہ جدید ہتھیاروں سے مضبوط بنا لیا، پاسدارانِ انقلاب
سعودیہ پر حملوں میں اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم کی یقین دہانی
امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر