پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ہوگئی

اسلام آباد/ واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب ثابت ہوئیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی تجویز کے تحت دو ہفتے کی جنگ بندی منظور کر لی، جس سے دنیا کو ایک بڑی تباہی سے بچایا گیا۔
امریکہ کے بعد ایران نے بھی پاکستان کی جنگ بندی کی پیشکش قبول کر لی۔ نو منتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے وزیراعظم شہباز شریف کی دو ہفتے کی جنگ بندی کی منظوری دے دی۔ عالمی مبصرین نے اسے پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور اس کی سفارتی کاوشوں سے دنیا ایک ممکنہ تیسری عالمی جنگ سے بچ گئی۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر تباہ کن حملے کے حوالے سے الٹی میٹم بدھ کی صبح پانچ بجے ختم ہو رہا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نصف شب کو امریکہ اور ایران دونوں سے اپیل کی کہ وہ دو ہفتے کے لیے جنگ بندی کریں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ امریکہ سے مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے اور اس حوالے سے 10 اپریل کی تاریخ طے کی گئی ہے۔ اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو جنگ بندی میں مزید توسیع کی جا سکتی ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر وہ ایران کے خلاف طے شدہ حملے کو دو ہفتوں کے لیے مؤخر کرنے پر راضی ہیں، بشرطیکہ ایران آبنائے ہرمز کو فوری، مکمل اور محفوظ طریقے سے کھول دے۔ یہ ایک دو طرفہ جنگ بندی ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے تمام فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے اور ایران کے ساتھ طویل مدتی امن معاہدے پر پیش رفت کافی حد تک ہو چکی ہے۔ ایران کی جانب سے موصول ہونے والی 10 نکاتی تجویز مذاکرات کے لیے ایک قابل عمل بنیاد فراہم کرتی ہے۔
ان کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان زیادہ تر اختلافی نکات پر اتفاق ہو چکا ہے، اور دو ہفتے کی مہلت معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مدد دے گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ بطور صدر اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے، اس دیرینہ مسئلے کے حل کے قریب پہنچنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔



  تازہ ترین   
اسلام آباد دنیا کی توجہ کا مرکز، امریکا اور ایران میں مذاکرات کا آغاز آج ہوگا
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
ایران امریکا مذاکرات: غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت
نائب ایرانی صدر کی جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خبریں بے بنیاد قرار، اوگرا کی وضاحت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر