چین میں چھنگ منگ تہوار کی تعطیلات کے دوران بین العلاقائی دوروں میں 5.6 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 4 سے 6 اپریل تک چھنگ منگ تہوار کی 3 روزہ تعطیلات کے دوران بین العلاقائی دوروں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
وزارت ٹرانسپورٹ نے منگل کو بتایا کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 84 کروڑ 27 لاکھ بین العلاقائی مسافردورے کئے گئے جس کی یومیہ اوسط 28 کروڑ 9 لاکھ بنتی ہے۔ یہ 2025 میں اسی تعطیلاتی مدت کے مقابلے میں 5.6 فیصد اضافہ ہے۔
سڑک کے ذریعے سفر نقل و حمل کا سب سے بڑا ذریعہ رہا جس میں 77 کروڑ 55 لاکھ 40 ہزار دورے کئے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 5.4 فیصد اضافہ ہے۔
ریلوے کے مسافروں کی تعداد 8.4 فیصد اضافے کے ساتھ 5 کروڑ 77 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ آبی گزرگاہوں کے ذریعے کئے جانے والے دورے بھی 8.4 فیصد بڑھ کر 36 لاکھ 80 ہزار ہو گئے۔ شہری ہوا بازی کے ذریعے تقریباً 56 لاکھ 90 ہزار دورے کئے گئے جو کہ 1.6 فیصد کا اضافہ ہے۔
چھنگ منگ تہوار یا قبروں کی صفائی کا دن اس سال 5 اپریل کو منایا گیا۔ یہ ایک روایتی چینی تہوار ہے جس میں لوگ اپنے آباؤ اجداد کو یاد کرتے اور مردوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یہ تعطیلات لوگوں کو موسم بہار کی ہریالی اور پھولوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے ایک مختصر وقفہ بھی فراہم کرتی ہیں۔
تعطیلات کے دوران سفر میں اس تیزی کی بڑی وجہ کئی علاقوں میں چھنگ منگ تہوار اور پرائمری و سیکنڈری سکولوں کے طلبہ کی موسم بہار کی چھٹیوں کا ایک ساتھ ہونا تھا، جس نے خاندانی دوروں اور والدین کے بچوں کے ساتھ سیر و سیاحت کو فروغ دیا۔
قبروں کی صفائی کے لئے گھروں کو واپسی اور دیہی علاقوں کے تفصیلی دوروں نے بھی دیہاتی علاقوں میں سرگرمیوں کو بڑھایا، جس سے اشیاء کی کھپت بڑے شہروں سے قصبوں اور دیہاتوں تک پھیل گئی۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر