امریکا الٹی میٹم کی زبان ترک کر کے مذاکرات کرے :روس

ماسکو،بیجنگ (نیشنل ٹائمز)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں اس امید کا اظہار کیا کہ کشیدگی کم کرنے کی کوششیں مثبت نتائج دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کیلئے امریکا الٹی میٹم کی زبان ترک کرے اور صورتحال کو دوبارہ مذاکرات کی راہ پر لائے ۔بیان میں امریکا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شہری تنصیبات اور پاورپلانٹس خصوصاً بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے بند کرے جہاں روسی ماہرین خدمات انجام دے رہے ہیں۔علاوہ ازیں چینی وزیرخارجہ وانگ یی کا روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔آبنائے ہرمز اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی وزیرخارجہ نے کہا آبنائے ہرمز کی بحالی جلد جنگ بندی سے ہی ممکن ہے ، چین نے ہمیشہ عالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے مفاہمت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے روس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی دونوں ممالک کا تعاون جاری رہے گا۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر