ایران جنگ:بھارتی کسانوں کو تیل و کھاد کی شدید قلت

لندن (نیشنل ٹائمز)مشرق وسطیٰ جنگ میں اسرائیل کی حمایت نے بھارتی کسانوں کو بحران کی دلدل میں دھکیل دیا، خلیج میں کشیدگی سے پوری دنیامعاشی بحران سے دوچار ہے لیکن مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں نے اسے مزیدسنگین کردیا۔ برطانوی جریدہ دی گارڈین کے مطابق ایران میں جاری جنگ کے باعث بھارتی کسان خوف وہراس کا شکارہیں، بھارت میں کسانوں کو تیل اور کھاد کی شدید قلت کا سامنا ہے۔بھارتی پنجاب کے کسان گروِندر سنگھ کادی گارڈین سے بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ایران کی جنگ اب ہمارے لیے بحران بن چکی، اس بار چاول کی پیداوار بری طرح متاثر ہونیکاخدشہ ہے ۔ماہرین کے مطابق ایران جنگ کے باعث بھارت میں گیس، پٹرول اور اب کھاد کا بحران اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی کے خودانحصاری کے دعوے مکمل طور پر کھوکھلے نکلے ، بھارتی کسان امریکاسے معاہدے کے بعدپہلے ہی مودی سرکار کیخلاف سراپا احتجاج تھے ، اب کھاد کے بحران سے کسانوں کیلئے معاشی مشکلات مزیدبڑھ چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر