چینی نوجوان قدیم مقبروں کے ذریعے تاریخ سے نیا رشتہ قائم کرنے لگے

ین چھوان (شِنہوا) لوو لی تنگ نے جب ایک ہزار 200 کلومیٹر طویل “روحانی سفر” کے دوران دریائے یانگسی کے کنارے توقف کیا، تو وہ ڈوبتے سورج کو تیز بہتے پانی میں غروب ہوتا دیکھ کر یہ سوچنے لگی کہ شاید وہ وہی منظر دیکھ رہی ہے جو اس کے پسندیدہ ہیرو جنرل ژو یو نے ایک ہزار 800 سال پہلے دیکھا ہوگا۔
الیکٹرانک انفارمیشن میں گریجویٹ طالبہ لوو مشرقی ہان دور (25-220) اور تین سلطنتوں کے دور کی اس افسانوی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے جا رہی تھی۔ وہ اپنے ساتھ ہاتھ سے لکھی ہوئی ایک تحریر اور نظم، دریائے یانگسی کے کنارے قدیم میدان جنگ کی تصاویر اور ایک شفاف تھیلی میں محفوظ آڑو کے خشک پھول لے کر گئی جو اس نے اپنے پسندیدہ ہیرو کے لئے نذرانہ عقیدت کے طور پر پیش کئے۔
لوو نے چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے شہر ہیفے میں ژو یو کی قبر پر یہ تمام تحائف تازہ سرخ گلابوں کے ایک گلدستے کے ساتھ مزار کے کتبے کے سامنے رکھے۔
لوو کا یہ “روحانی سفر” چین کے نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے ایک رجحان کی عکاسی کرتا ہے جہاں وہ تاریخی شخصیات کے مقبروں پر جا کر جدید فین کلچر کو ماضی کی شخصیات کے ساتھ ایک گہرے تعلق میں بدل رہے ہیں۔ یہ رجحان چھنگ منگ (قبروں کی صفائی) تہوار کے پیش نظر بھی خاص توجہ حاصل کر رہا ہے، جو مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا روایتی موقع ہوتا ہے۔
نوجوانوں کے اس رجحان کے پیچھے مختلف محرکات ہیں۔ کچھ تاریخی فین فکشن کمیونٹیز سے متاثر ہوتے ہیں، کچھ مستقل رول ماڈلز کی تلاش میں ہوتے ہیں، کچھ اسے اپنے جذبات کے اظہار کا ذریعہ بناتے ہیں جبکہ کچھ اسے ایک دلچسپ تجربہ سمجھتے ہیں۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر