چینی کمپنی نے پالتوجانوروں کیلئے نیاسٹریمنگ چینل چلادیا

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) ایک چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے پالتو جانوروں کیلئے 24 گھنٹے چلنے والا نیا سٹریمنگ چینل پیٹ ٹی وی(PetTV) متعارف کرا دیا ، جس کے ذریعے بلیاں اور کتے اپنے مالکان کی غیر موجودگی میں مصروف رہ سکیں گے ۔اس چینل میں بطخ کے بچے کے نہانے ، کتوں کے گلیوں میں گھومنے اور دیگر جانوروں سے متعلق ویڈیوز شامل ہیں۔ یہ سروس ٹینسنٹ ویڈیو (Tencent Video)پر دستیاب ہے ، جو چین کا مقبول ترین آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے ،یہ سروس قیمتاً دستیاب ہوگی۔کمپنی کے مطابق یہ چینل نہ صرف پالتو جانوروں کو اکیلے پن سے بچانے کیلئے بنایا گیا ہے بلکہ مالکان اور جانور ایک ساتھ بھی اس مواد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اوریہ پیارے جانوروں کیلئے 24 گھنٹے خوشی کا مرکز ہوگا۔ایک رپورٹ کے مطابق چین کی شہری پالتو جانوروں کی مارکیٹ 2028 تک 405 ارب یوآن (59 ارب ڈالر)تک پہنچنے کی توقع ہے ، گزشتہ سال چینی گھرانوں نے اوسطاً ہر کتے پر 3 ہزار یوآن سے زیادہ جبکہ ہر بلی پر 2 ہزار یوآن سے زائد خرچ کئے ۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر