چین نے مالیاتی شعبے میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کے حکام نے مالیاتی شعبے میں غیر قانونی اور مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف ایک نئی ملک گیر مہم شروع کر دی ہے جس کا مقصد ضابطہ کاری نظام کو مضبوط بنانا اور صارفین کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
ایک اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ یہ مہم وزارت عوامی تحفظ اور نیشنل فنانشل ریگولیٹری اتھارٹی کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے۔ جس میں غیر قانونی ڈیپازٹ اور قرضہ فراہم کرنے والے درمیانی ایجنٹس، غیر منظور شدہ آن لائن قرضہ خدمات اور غیر قانونی انشورنس ایجنٹس سمیت دیگر عناصر کو نشانہ بنایا جائے گا۔
حکام نے مجرمانہ نیٹ ورکس کی تحقیقات کو مزید گہرا کرنے اور ان کارروائیوں کے پیچھے چھپے اصل کرداروں کا پیچھا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے اس شعبے سے غیر قانونی سرگرمیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے قانون کے سخت نفاذ کے ساتھ ساتھ مالیاتی خدمات میں بہتری لانے پر بھی زور دیا۔
حکام کے مطابق جون سے نومبر 2025 تک جاری رہنے والی گزشتہ مہم کے دوران پولیس نے 1500 سے زائد مقدمات کی تحقیقات کیں، 200 سے زیادہ جرائم پیشہ گروہوں کا قلع قمع کیا گیا جبکہ تقریباً 30 ارب یوآن (4.35 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔



  تازہ ترین   
سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش
روس کا یوکرین کے اندر سرحد کے ساتھ سکیورٹی زون قائم کرنے کا اعلان
ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی
پٹرول مزید 3 روپے 93 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ
وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر