چین کا یونیکورن کمپنیوں کے حجم کے لحاظ سے عالمی سطح پر دوسرا نمبر برقرار

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں جاری کردہ “چائنہ یونیکورن کمپنیز ڈیویلپمنٹ رپورٹ 2026” تیزی سے ترقی کرنے والے کاروباری اداروں کے لئے ایک بڑے مرکز کے طور پر چین کی حیثیت اجاگر کرتی ہے۔ منگل کو بیجنگ ایوننگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق چین 416 یونیکورن کمپنیوں کا مسکن ہے جو کہ مجموعی عالمی تعداد کا تقریباً 30 فیصد بنتی ہیں اور اس لحاظ سے چین دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
اخبار کے مطابق امریکہ 49.8 فیصد حصے کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
چینی یونیکورن کمپنیوں کی اوسط مالیت 3.869 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ یونیکورن کمپنیوں کی تعداد اور ان کی مالیت دونوں ہی 3سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔
اخبار نے ژونگ گوان کون یونیکورن کمپنی ڈیویلپمنٹ الائنس کے سربراہ شوان ہونگ کے حوالے سے بتایا کہ “ہارڈ ٹیکنالوجیز”، جن میں مصنوعی ذہانت سرفہرست ہے، یونیکورن کمپنیوں کے درمیان مرکز نگاہ بن چکی ہیں۔
شوان کے مطابق 2025 میں اے آئی سیکٹر 69 کمپنیوں اور 638 ارب امریکی ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ تمام شعبوں میں پہلے نمبر پر رہا۔ اس وقت تین چوتھائی سے زائد یونیکورن کمپنیاں “ہارڈ ٹیکنالوجی” کے دائرے سے تعلق رکھتی ہیں جو کل مالیت کا تقریباً 80 فیصد بنتی ہیں۔



  تازہ ترین   
سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش
روس کا یوکرین کے اندر سرحد کے ساتھ سکیورٹی زون قائم کرنے کا اعلان
ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی
پٹرول مزید 3 روپے 93 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ
وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر