چینی مین لینڈ کے نئے پانچ سالہ منصوبے پر تائی پے میں سیمپوزیم کا انعقاد

تائی پے (شِنہوا) تائی پے میں 15 ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) اور چینی جدت پر مرکوز ایک سیمپوزیم منعقد ہوا جس میں تائیوان کے مختلف شعبوں سے 20 سے زائد شرکا نے حصہ لیا۔
شرکاء نے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کے حال ہی میں جاری شدہ خاکے پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ تائیوان کے لوگوں کو اس کے فراہم کردہ اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، جزیرے کی صنعتی قوتوں کو استعمال میں لانا چاہیے اور ترقی کے لئے زیادہ مواقع تلاش کرنے چاہئیں۔
تائیوان کی منگ چھوان یونیورسٹی کے سکالر یانگ کائی ہوانگ نے کہا کہ مین لینڈ ابھرتی اور مستقبل کی صنعتوں کو وسعت دے رہا ہے اور اہم شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے بڑے پیمانے پر تجارتی استعمال کو فروغ دے رہا ہے جو 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کے مضبوط آغاز کو یقینی بنانے میں مدد دے گا۔
پیس ویو تھنک ٹینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لین شین جنگ نے کہا کہ نئے پانچ سالہ منصوبے میں مقرر کردہ اہداف اور اقدامات عوام کی فلاح کے لئے نظم و نسق کی منطق کو ظاہر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف اپنے تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کریں گے اور مشترکہ طور پر وہ پالیسیاں آگے بڑھائیں گے جو قومی خوشحالی کو فروغ دیں اور دونوں اطراف کے لوگوں کے لئے مفید ہوں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر