ایران آپریشن ہفتوں میں مکمل ہو نے کا امکان ہے، امریکی وزیر خارجہ

پیرس (شِنہوا) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری آپریشن ہفتوں میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔
فرانس میں جی 7 وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن مناسب وقت پر ختم ہو جائے گا، یہ صرف ہفتوں کی بات ہے مہینوں کی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ بغیر کسی زمینی فوج کے اپنے مقاصد حاصل کر سکتاہے، جن میں ایران کی میزائل اور ڈرونز صلاحیتوں کو تباہ کرنا بھی شامل ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے ایک رپورٹر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ روبیو نے اپنے جی 7 کے ہم منصبوں کو بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع مزید دو سے چار ہفتوں تک جاری رہ سکتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن امریکی ہتھیاروں کو یوکرین سے مشرق وسطیٰ لے جانے کے لئے تیار ہے، تاہم تاحال یہ اقدام ابھی تک نہیں اٹھایا گیا ہے۔
روس- یوکرین تنازع کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر فی الحال کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔ مزید برآں انہوں نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے حالیہ دعوے کو مسترد کیا کہ امریکی سلامتی کی ضمانتیں یوکرین کی طرف سے ڈونباس خطے کے کچھ علاقوں سے دستبردار ہونے سے مشروط ہیں۔ روبیو نے اس دعوے کو “جھوٹ” قرار دیا اور کہا کہ زیلنسکی کو بتایا گیا تھا کہ ایسی ضمانتیں صرف تنازع ختم ہونے کے بعد ہی دی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ
ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش
روس کا یوکرین کے اندر سرحد کے ساتھ سکیورٹی زون قائم کرنے کا اعلان
ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی
پٹرول مزید 3 روپے 93 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ
وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر