ڈیفنس سسٹم ایرانی میزائل روکنے میں ناکام،اسرائیل میں درجنوں عمارتیں ملیا میٹ

تل ابیب (نیشنل ٹائمز)ایران نے اسرائیل کو میزائلوں کے نشانے پر رکھ لیا، اسرائیلی اور امریکی ڈیفنس سسٹم ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام ہوگئے ، ایرانی میزائل حملوں کے باعث اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے تازہ میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں مختلف مقامات پر دھماکوں کے بعد ملبہ گرنے سے نقصان ہوا ہے ، اس کے علاوہ کلسٹر بموں کے استعمال کے باعث ہونے والے نقصان کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ایرانی حملوں میں اب تک 10 اسرائیلی ہلاک اور 180 زخمی ہو چکے ہیں۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی شہروں تل ابیب، ایلات، بیرالسبع، ڈیمونا اور عراد میں ایرانی حملوں سے تباہی مچ گئی، درجنوں عمارتیں ملیا میٹ ہونے کے بعد اسرائیلی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔حملوں کی حالیہ لہر میں اسرائیل کا ایٹمی مرکز بھی ایران کے نشانے پر رہا، ایران نے اسرائیل کے جوہری تنصیب والے شہر ڈیمونا کو نشانہ بنایا۔ایران اور حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں مشترکہ حملے بھی کئے ہیں ۔دوسری طرف امریکا اوراسرائیل نے ایران کے شہر تبریز کے گھروں اور ایک پارک پرحملہ کیا جس سے 6افراد شہید ہوگئے جبکہ مرزاداران میں حملے میں 4 شہری شہیدہوگئے ،خرم آباد میں حملے سے عمارت تباہ ہوگئی جبکہ ایک بچہ شہیداور کئی افراد زخمی ہوئے ۔بند ر عباس میں پرشین گلف سنٹرل براڈکاسٹنگ کمپنی کے ریڈیو سٹیشن پر حملے میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔ایران کے سعودیہ سمیت خلیجی ممالک پر میزائل اورڈرون حملے جاری ہیں ۔متحدہ عرب امارات میں میزائل کے ملبے سے بھارتی شہری زخمی ہوگیاجبکہ اماراتی حکام کاکہناہے کہ 7 بلیسٹک میزائل اور16ڈرون ناکارہ کردئیے گئے ،حملوں میں دو اماراتی فوجی اور 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔سعودی حکام کاکہناہے کہ ایران سے داغے گئے 2بلیسٹک میزائلوں میں ایک اور2ڈرونز کو تباہ کردیاگیا۔ایرانی افواج کاکہناہے کہ پرنس سلطان ایئر بیس کو نشانہ بنایا، ایئر بیس پر امریکی جاسوس طیارے ہدف تھے جبکہ بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ پر بھی حملہ کیاگیا۔عراق میں مسلح گروہ اصحاب الکہف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شمالی عراقی شہر اربیل میں واقع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے دفتر کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے ،بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ شہریوں کو عراق بھر میں امریکی فوجی اڈوں سے دور رہنا چاہئے ۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی و عسکری قیادت کا اہم اجلاس، مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکا اسرائیل کے حملے، ایران نے ملٹی وار ہیڈ میزائل داغ دیے، اسرائیلی صدر بال بال بچ گئے
مشرقِ وسطیٰ کا تنازع سفارتی ذرائع سے حل کے عزم پر قائم ہے: دفتر خارجہ
ٹرمپ مذاکرات کا شوشہ چھوڑ کر پٹرول کی قیمتیں کم، جنگ میں وقفہ چاہتے ہیں: ایران
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے: صدر مملکت
امریکا کا عراق پر فضائی حملہ، الحشد الشعبی کے کمانڈر سمیت 10 جنگجو شہید
اے ڈی بی کا مشرقِ وسطیٰ تنازع کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مالی پیکیج کا اعلان
امریکا، ایران مذاکرات کیلئے پاکستان، ترکیہ اور مصر متحرک: فیلڈ مارشل کا امریکی صدر سے رابطہ، برطانوی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر