مشرقِ وسطیٰ کا تنازع سفارتی ذرائع سے حل کے عزم پر قائم ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کے ذریعے آگے بڑھنے کے عزم پر قائم ہے۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی پالیسی کے تحت خلیجِ فارس میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سفارت کاری اور روابط کے ذریعے آگے بڑھنے کے عزم پر قائم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سفارت کاری اور مذاکرات کے عمل میں بعض امور کو صوابدید اور خاموشی کے ساتھ آگے بڑھانا ضروری ہوتا ہے، ذرائع ابلاغ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں، فیصلوں اور نتائج سے متعلق سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔
ایران اور امریکا راضی ہوں تو ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
خیال رہے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک مستقل اور واضح موقف یہ رہا ہے کہ مشرق وسطیٰ (بشمول غزہ، ایران-اسرائیل کشیدگی، اور حالیہ امریکہ-ایران) کے تمام تنازعات کا حل سفارت کاری، مذاکرات اور پرامن ذرائع سے ممکن ہے۔واضح رہے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ، عراق، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ہم منصبوں سے رابطے کیے اور اجتماعی طور پر کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کیا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر