امریکا کا عراق پر فضائی حملہ، الحشد الشعبی کے کمانڈر سمیت 10 جنگجو شہید

بغداد(نیشنل ٹائمز) امریکا کی جانب سے مغربی عراق پر کیے گئے فضائی حملے میں الحشد الشعبی کے کمانڈر سمیت 10 جنگجو شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے عراق کے صوبہ انبار میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ الحشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کمانڈر سعد الباجی سمیت 10 جنگجو شہید جبکہ 30 شدید زخمی ہوگئے۔الحشد الشعبی کو پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو کہ اب عراق کی فوج کا باقاعدہ حصّہ ہے، لیکن اس میں کچھ ایران نواز گروپ بھی شامل ہیں۔اس فضائی حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق یہ فضائی حملے اس وقت کیے گئے جب پاپولر موبلائزیشن فورسز کے اعلیٰ کمانڈرز کی میٹنگ جاری تھی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر