سرینگر (نیشنل ٹائمز)مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں نے پیر کے روز مشرقِ وسطیٰ کی جنگ سے متاثرہ ایرانیوں کی مدد کے لیے نقدی اور سونے چاندی کے عطیات دیئے ۔ رضاکاروں کے مطابق بعض لوگوں نے بھیڑ بکریاں بھی پیش کیں۔نئی دہلی میں ایران کے سفارت خانے نے کشمیریوں کی مدد کے لیے عطیات دینے کی چند ویڈیوز شیئر کیں اور بینک تفصیلات بھی فراہم کیں تاکہ نقد عطیات بھیجے جا سکیں ۔سفارت خانے نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا:”ہم آپ کی محبت اور انسانی ہمدردی کو کبھی نہیں بھولیں گے ۔ شکریہ ۔”عطیات میں بھارتی روپے کے نوٹ، سونے کے زیورات، اور تانبے اور چاندی کے چائے کے برتن چادروں پر سجائے گئے تھے ۔
سرینگر :کشمیریوں کے ایرانیوں کیلئے سونے چاندی کے عطیات



