سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین پر پابندی، ناگزیر ہوتو جیب سے ڈلوائیں : شہباز شریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہبازشریف نے ہائی اوکٹین فیول پر پٹرولیم لیوی میں اضافے کے فیصلے کے تسلسل میں ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ، جس کا اطلاق فی الفور ہو گا،اگر کسی بھی سرکاری محکمے کی گاڑی میں ہائی اوکٹین ایندھن کا استعمال نا گزیر ہے تو استعمال کرنے والا اپنے ذاتی جیب سے ڈلوا سکتا ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ سرکاری خرچ پر ہائی اوکٹین کے استعمال پر سخت پابندی کا مقصد قومی وسائل کے مو ثر اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا ہے ، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تمام وفاقی محکمے ، اتھارٹیز اور ذیلی ادارے اس فیصلے پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن پرپچاس فیصد کٹوتی کا اطلاق پہلے ہی ہو چکا، اس کے ساتھ ساتھ ساٹھ فیصد سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کیا جا چکا ہے۔عوام کو ریلیف دینے اور سستا تیل فراہم کرنے کے لیے ان اقدامات کے ذریعے کی گئی بچت کو استعمال کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری کی پالیسی پر سختی سے عمل کرتے ہوئے غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس اقدام سے حکومتی اخراجات میں کمی آئے گی اور عوامی وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہوگا۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس فیصلے کی نگرانی کے لیے مو ثر نظام وضع کیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔دریں اثنا وزیرِ اعظم سے وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال میں ملکی غذائی ضروریات کے ذخائر اورخلیجی ممالک کو اشیا ئے خورد ونوش کی برآمدات پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں غذائی اشیا وافر مقدار میں موجود ہیں۔مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے پیش نظر لاہور میں یوم پاکستان کی سادہ مگر پروقار تقریب میں قومی پرچم سربلند کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اﷲ تارڑ بھی موجود تھے ۔کفایت شعاری پالیسی کے تحت جہاں روایتی فوجی پریڈ اور تمام بڑی تقریبات منسوخ کر کے پرچم کشائی کی تقریبات کو انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیاگیا ہے وہیں یوم پاکستان کے موقع پر دیئے جانے والے اعزازات عطا کرنے کی روایتی تقریب بھی موخر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جو اب 28 اپریل کو منعقد ہوگی ۔ وزیراعظم نے تپِ دق (ٹی بی) کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ٹی بی جیسے قابل علاج مرض کے مکمل خاتمہ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔اس موقع پر میں تمام متعلقہ فریقین، وفاقی و صوبائی حکومتوں، ترقیاتی شراکت داروں، جامعات، نجی شعبے ، میڈیا اور سماجی رہنماؤں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اجتماعی کاوشوں کو مزید مربوط و مضبوط بنائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹی بی کا شکار کوئی بھی فرد نظرانداز نہ ہو۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی و عسکری قیادت کا اہم اجلاس، مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکا اسرائیل کے حملے، ایران نے ملٹی وار ہیڈ میزائل داغ دیے، اسرائیلی صدر بال بال بچ گئے
مشرقِ وسطیٰ کا تنازع سفارتی ذرائع سے حل کے عزم پر قائم ہے: دفتر خارجہ
ٹرمپ مذاکرات کا شوشہ چھوڑ کر پٹرول کی قیمتیں کم، جنگ میں وقفہ چاہتے ہیں: ایران
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے: صدر مملکت
امریکا کا عراق پر فضائی حملہ، الحشد الشعبی کے کمانڈر سمیت 10 جنگجو شہید
اے ڈی بی کا مشرقِ وسطیٰ تنازع کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مالی پیکیج کا اعلان
امریکا، ایران مذاکرات کیلئے پاکستان، ترکیہ اور مصر متحرک: فیلڈ مارشل کا امریکی صدر سے رابطہ، برطانوی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر