پاکستان کے مستقبل کا تحفظ اولین ترجیح جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے پرعزم : عسکری قیادت

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)فیلڈمارشل سمیت عسکری قیادت نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم پاکستان پر آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے قوم کو مبارک باد پیش کی۔ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کی بنیاد رکھی گئی، اور آج بھی یہی دن ایمان، امید اور استقامت کی علامت ہے۔پاکستان کے مستقبل کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے ،پاکستان اپنے جمہوری اداروں کومضبوط اورقومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ،پاکستان اپنے شہریوں کی فلاح وبہبود کے تحفظ کو یقینی بنائے گا،ملک کو دہشت گردی اورانتہا پسندی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ، پاکستان کی مسلح افواج، عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحد ہیں۔ مسلح افواجِ پاکستان ہر دم چوکس اور ثابت قدم ہیں، دہشت گردی کے خلاف داخلی سلامتی کو برقرار رکھا جائے گا، پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار اور اصولی رکن ہے ، اور دنیا بھر میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ، ایک متحد قوم کی حیثیت سے ہم مستقل امید، بے مثال عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی و عسکری قیادت کا اہم اجلاس، مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکا اسرائیل کے حملے، ایران نے ملٹی وار ہیڈ میزائل داغ دیے، اسرائیلی صدر بال بال بچ گئے
مشرقِ وسطیٰ کا تنازع سفارتی ذرائع سے حل کے عزم پر قائم ہے: دفتر خارجہ
ٹرمپ مذاکرات کا شوشہ چھوڑ کر پٹرول کی قیمتیں کم، جنگ میں وقفہ چاہتے ہیں: ایران
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے: صدر مملکت
امریکا کا عراق پر فضائی حملہ، الحشد الشعبی کے کمانڈر سمیت 10 جنگجو شہید
اے ڈی بی کا مشرقِ وسطیٰ تنازع کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مالی پیکیج کا اعلان
امریکا، ایران مذاکرات کیلئے پاکستان، ترکیہ اور مصر متحرک: فیلڈ مارشل کا امریکی صدر سے رابطہ، برطانوی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر