پیپلز پارٹی جمہوریت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریگی،خورشید شاہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ 23 مارچ کا دن تحریک آزادی کے رہنمائوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے اور اس عہد کا دن ہے کہ ہم ارض وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔قائد اعظم کے خواب کی تعبیر کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور جمہوری اقدار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔ مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے یوم پاکستان پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ آئین کی بالادستی، عوام کے حقِ حاکمیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے صفِ اول میں رہی ہے ،ہم عہد کرتے ہیں کہ انہی اصولوں کی پاسداری نئے عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے ۔قائد اعظم کا خواب جمہوریت ،امن، ترقی اور مساوات سے جڑا ہوا ہے ۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی و عسکری قیادت کا اہم اجلاس، مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکا اسرائیل کے حملے، ایران نے ملٹی وار ہیڈ میزائل داغ دیے، اسرائیلی صدر بال بال بچ گئے
مشرقِ وسطیٰ کا تنازع سفارتی ذرائع سے حل کے عزم پر قائم ہے: دفتر خارجہ
ٹرمپ مذاکرات کا شوشہ چھوڑ کر پٹرول کی قیمتیں کم، جنگ میں وقفہ چاہتے ہیں: ایران
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے: صدر مملکت
امریکا کا عراق پر فضائی حملہ، الحشد الشعبی کے کمانڈر سمیت 10 جنگجو شہید
اے ڈی بی کا مشرقِ وسطیٰ تنازع کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مالی پیکیج کا اعلان
امریکا، ایران مذاکرات کیلئے پاکستان، ترکیہ اور مصر متحرک: فیلڈ مارشل کا امریکی صدر سے رابطہ، برطانوی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر