غیر ملکی کمپنیاں آئندہ 5سال کے دوران چین میں بڑھتے ہوئے مواقع کے لئے پر امید

بیجنگ (شِنہوا)چین کی جانب سے اگلے 5 سال کے لئے نئے ترقیاتی خاکے کو اپنائے جانے کے ساتھ ہی کثیر القومی کمپنیاں اور عالمی سرمایہ کار دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے کلیدی شعبوں میں ٹھوس مواقع دیکھ رہے ہیں اور چینی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔
ڈیلوئٹ چائنہ کی چیئرپرسن جیانگ ینگ کا کہنا ہے کہ منظم منصوبہ بندی اور مرحلہ وار ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے قومی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے 15 ویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030) کا خاکہ طویل مدتی تزویراتی اہداف کو عملی اقدامات میں بدل دیتا ہے جس سے لچک کے ساتھ ساتھ تسلسل بھی یقینی ہوتا ہے۔
یہ منصوبہ عالمی مالیات اور سرمایہ کاری کے لئے اہم اثرات کا حامل ہے۔
یو بی ایس اے جی کی چائنہ کنٹری ہیڈ اور یو بی ایس سیکیورٹیز کی چیئر پرسن جینس ہو کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت، ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ، سیمی کنڈکٹرز اور نئی توانائی جیسے شعبوں میں چینی کمپنیوں کی طرف سے دکھائی جانے والی اختراع کی رفتار چینی اثاثوں کے بارے میں عالمی سرمایہ کاروں کے تاثر کو بدل رہی ہے۔
جینس ہو نے مزید کہا کہ چینی اثاثے بتدریج محض ایک انتخابی سرمایہ کاری سے بدل کر ایک “تزویراتی ضرورت” بنتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے عالمی اثاثہ جاتی تقسیم کی صلاحیت رکھنے والے غیر ملکی مالیاتی اداروں کے لئے چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں حصہ لینے کا ایک تاریخی موقع پیدا ہوتا ہے۔
جیسے جیسے سرحد پار سرمایہ کاری اور مالی اعانت آسان ہوتی جا رہی ہے غیر ملکی مالیاتی اداروں کے پاس اپنی سرحد پار طاقت کو بروئے کار لانے، مصنوعات کی اختراع کو آگے بڑھانے اور کاروباری ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے لئے زیادہ گنجائش ہوگی۔
چین میں غیر ملکی فرموں کے ایگزیکٹوز کا کہنا ہے کہ ملک کی واضح منصوبہ بندی، متعین اہداف اور اختراع کا مضبوط جذبہ اسے ایک پرکشش سرمایہ کاری کی منزل اور صنعتی ویلیو چین کے اعلیٰ درجے تک رسائی کا راستہ بناتا ہے۔
گلوبل لاجسٹکس پراپرٹیز (جی ایل پی) چائنہ کے سی ای او ژاؤ منگ چھی کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی نے اپ گریڈ شدہ لاجسٹکس پارکس کو کمپیوٹنگ پاور سنٹرز میں تبدیل کرنے کا ایک ماڈل تیار کیا ہے اور وہ فنانس اور انٹرنیٹ جیسی صنعتوں کی بہتر خدمت کے لئے چین میں اے آئی کمپیوٹنگ پاور سنٹرز کی سرمایہ کاری اور آپریشنز میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
ہمارا قومی اتحاد دشمن کو جھکنے پر مجبورکر دے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
جنگ کا21 واں روز: پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی شہید
اسرائیل کی دہشتگردی، فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز عید نہ پڑھنے دی
امریکا کے بغیر نیٹو کاغذی شیر، جنگ فوجی طور پر جیت لی: ٹرمپ
سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کردیا
شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر کل بروز ہفتہ منائی جائے گی
سعودیہ، امارات، ترکیہ سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر، فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے سے محروم
جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، افغان دعویٰ مضحکہ خیز ہے: وزارت اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر