امریکا کے بغیر نیٹو کاغذی شیر، جنگ فوجی طور پر جیت لی: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذی شیر ہے، ایران جنگ فوجی طور پر جیت لی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے بعد ان کیلئے خطرہ بھی بہت کم رہ گیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو ارکان تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی شکایت کر رہے ہیں لیکن آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہیں کرنا چاہتے، جو سادہ فوجی اقدام ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ آبنائے ہرمز کی بندش ہی ہے، ان کیلئے یہ کام بہت آسان ہے اور خطرہ بھی نہایت کم ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اتحادیوں نے آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کیلئے فوج نہ بھیج کر غلطی کی، تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود نیٹو ممالک تعاون کرنے سے گریزاں ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ نیٹو ممالک ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے، ہم نیٹو کا بزدلانہ رویہ یادر کھیں گے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر