سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کردیا

کولمبو(نیشنل ٹائمز) سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کر دیا۔
سری لنکاکے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ میں بیان دیا کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرتعینات کرنےکی درخواست کی تھی۔سری لنکن صدر نے کہا کہ امریکی طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب تھے، انہیں جبوتی کے اڈے سے سری لنکا لانے کا منصوبہ تھا۔صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ایوان کو بتایا کہ ہم نے امریکی درخواست پر واضح طور پر انکار کر دیا تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا کے کئی اتحادی ممالک بھی ایران کے خلاف جنگ میں حصہ لینے سے انکار کر چکے ہیں جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
ہمارا قومی اتحاد دشمن کو جھکنے پر مجبورکر دے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
جنگ کا21 واں روز: پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی شہید
اسرائیل کی دہشتگردی، فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز عید نہ پڑھنے دی
امریکا کے بغیر نیٹو کاغذی شیر، جنگ فوجی طور پر جیت لی: ٹرمپ
سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کردیا
شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر کل بروز ہفتہ منائی جائے گی
سعودیہ، امارات، ترکیہ سمیت کئی ممالک میں آج عید الفطر، فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے سے محروم
جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، افغان دعویٰ مضحکہ خیز ہے: وزارت اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر