خطے کی خراب صورتحال کے پیش نظر حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کی اپیل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پر غور کیا گیا اور عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کے مؤثر استعمال کی اپیل کی گئی۔

اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم بھی شریک ہوئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے اور مزید انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مشرق وسطیٰ اور خطے کی غیر مستحکم صورتحال کے اثرات سے بچا جا سکے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبوں کے ساتھ مل کر ایک جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے، اور بچت و کفایت شعاری کے اقدامات کے نتیجے میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، کار پولنگ اور اجتماعی نقل و حرکت اپنائیں، اور آمد و رفت محدود رکھ کر پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کریں۔

وزیراعظم نے اشرافیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایثار اور قربانی کے جذبے کے ساتھ مثال قائم کریں اور تمام متعلقہ ادارے حالات کی بہتری تک ہنگامی اقدامات کے لیے تیار رہیں۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ میں امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ، متعدد کو شدید نقصان: بلوم برگ رپورٹ
ایرانی حملوں سے قطر کی ایل این جی پیداوار 17 فیصد تک متاثر، بحالی میں 5 سال لگ سکتے ہیں: سی ای او قطر انرجی
ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ ہفتےکو ہوگی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
پاکستان میں 3 ٹیلی کام آپریٹرز کو فائیو جی اسپیکٹرم لائسنس جاری
خطے کی خراب صورتحال کے پیش نظر حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کی اپیل
پاکستان نے امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس کے بیان کو مسترد، میزائل پروگرام کو دفاعی قرار دے دیا
ایران کے سپریم لیڈر نے 2 ممالک کیجانب سے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کردیں
پاکستان باضابطہ رابطہ کرے تو سستا تیل فراہم کر سکتے ہیں: روسی سفیر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر