پاکستان نے امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس کے بیان کو مسترد، میزائل پروگرام کو دفاعی قرار دے دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان نے امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس تلسی گبارڈ کے پاکستان کے میزائل پروگرام سے متعلق بیان کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کی تذویری صلاحیتیں مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی حامل ہیں اور ان کا مقصد قومی خودمختاری کا تحفظ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ہے اور کسی بھی جارحانہ عزائم کا حصہ نہیں۔ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کے میزائل پروگرام کی حد بین البراعظمی سے کہیں کم ہے اور یہ کم از کم دفاعی صلاحیت کے اصول پر قائم ہے۔

ترجمان نے بھارت کی 12 ہزار کلومیٹر سے زائد رینج رکھنے والی میزائل صلاحیتوں کو علاقائی سلامتی کے لیے تشویش کا باعث قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام، عدم امتیاز اور حقائق پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے اور جنوبی ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے متوازن و ذمہ دارانہ رویہ ضروری ہے۔

خیال رہے کہ امریکی سینیٹ کمیٹی میں سماعت کے دوران تلسی گبارڈ نے کہا تھا کہ پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام میں ممکنہ طور پر ایسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل شامل ہو سکتے ہیں جو امریکا تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

تلسی گبارڈ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سمیت روس، چین، شمالی کوریا اور ایران ایسے جدید میزائلوں پر تحقیق کر رہے ہیں جو جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امریکا کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر