ایرانی حملوں سے قطر کی ایل این جی پیداوار 17 فیصد تک متاثر، بحالی میں 5 سال لگ سکتے ہیں: سی ای او قطر انرجی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد الکعبی نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں کے باعث قطر کی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی پیداواری صلاحیت 5 سال کے لیے 17 فیصد تک متاثر ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سعد الکعبی کا کہنا تھا کہ حملوں میں وہ تنصیبات نشانہ بنیں جہاں سے ملک کی 17 فیصد برآمدی ایل این جی تیار کی جاتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ تنصیبات کی بحالی میں 3 سے 5 سال کا عرصہ درکار ہوگا جبکہ اس عمل پر تقریباً 26 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ ان کے مطابق اس دوران قطر کو اٹلی، بیلجیئم، جنوبی کوریا اور چین کے ساتھ ایل این جی سپلائی کے معاہدے عارضی طور پر معطل کرنا پڑ سکتے ہیں، جس کی گنجائش معاہدوں میں پہلے سے موجود ہوتی ہے۔

سعد الکعبی نے خبردار کیا کہ یہ صورتحال نہ صرف قطر بلکہ عالمی توانائی مارکیٹ کے لیے بھی سنگین بحران کا سبب بن سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی برآمدات میں کمی سے قطر کو سالانہ 20 ارب ڈالر تک ریونیو نقصان کا خدشہ ہے جبکہ آئندہ چند برسوں میں تقریباً 12.8 ملین ٹن ایل این جی کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ قطر دنیا میں ایل این جی برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں تیل و گیس تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یورپ اور برطانیہ میں گیس کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور مغربی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ایران جنگ شروع ہونے کے بعد یورپ میں گیس کی قیمتیں تقریباً دگنی ہوچکی ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر