ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ ہفتےکو ہوگی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہےکہ پاکستان میں کہیں بھی شوال چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے کل بروز جمعہ 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 21 مارچ ہفتے کو منائی جائےگی۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اسلام آباد کے علاوہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں کہیں بھی ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ رمضان 1447 ہجری کے مکمل 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 2026 ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائےگی۔

خیال رہےکہ زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کو 6 شہادتیں موصول ہوئی تھیں۔

زونل کمیٹی کے مطابق 5 شہادتیں ٹیلفون کے ذریعے موصول ہوئیں، ایک گواہ خود چل کر زونل کمیٹی کے پاس پہنچا۔ شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا بھیج دی گئیں۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کی شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی، چاند دیکھنے کی جتنی شہادتیں ملیں ان کی شرعی حیثیت نہیں۔

اس کے علاوہ ملک کی کسی بھی زونل کمیٹی کو چاند دیکھے جانے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب  چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا محمد طیب قریشی نےکہا ہےکہ روزہ  اورعید کے اعلان کا اختیار صرف حکومت کی رویت ہلال کمیٹی کا ہے۔

مولانا طیب قریشی کا کہنا ہےکہ  پاکستان سمیت پورے برصغیر میں کہیں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، خیبرپختونخوا کے عوام سے اپیل ہےکہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، نام نہاد کمیٹیوں کے اعلان پر اپنا روزہ برباد نہ کریں۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ میں امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ، متعدد کو شدید نقصان: بلوم برگ رپورٹ
ایرانی حملوں سے قطر کی ایل این جی پیداوار 17 فیصد تک متاثر، بحالی میں 5 سال لگ سکتے ہیں: سی ای او قطر انرجی
ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ ہفتےکو ہوگی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
پاکستان میں 3 ٹیلی کام آپریٹرز کو فائیو جی اسپیکٹرم لائسنس جاری
خطے کی خراب صورتحال کے پیش نظر حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کی اپیل
پاکستان نے امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس کے بیان کو مسترد، میزائل پروگرام کو دفاعی قرار دے دیا
ایران کے سپریم لیڈر نے 2 ممالک کیجانب سے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کردیں
پاکستان باضابطہ رابطہ کرے تو سستا تیل فراہم کر سکتے ہیں: روسی سفیر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر