وزیراعظم شہبازشریف کا پیٹرول اور ڈیزل کی مزید قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی مزید قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے کہا کہ عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کیلئے قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں کیا جارہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی مزید قیمتیں بڑھنے کے باوجود عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق اس مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے، قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ اپنے وعدے کے مطابق جس قدر ہو سکا، ان مشکل حالات میں عوام تک ریلیف پہنچائیں گے۔ خطے میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی معیشت اس وقت دباؤ میں ہے جسکے پاکستان کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

بروقت پالیسی سازی، حکومت کی جانب سے بچت کے اقدامات اور مالی نظم و ضبط کی بدولت اس صورتحال سے احسن طور سے انسانی حد تک نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بطور خادم پاکستان ان مشکل حالات میں غریب آدمی پر بوجھ کم کرنے کیلئے اس ملک کی اشرافیہ اور حکومت سے شروعات کا عزم کیا۔ وفاقی حکومت میں بچت اقدامات کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتیں بھی ان اقدامات میں وفاقی حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں جو خوش آئند ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے سفارتی اور معاشی ٹیم کی کوششوں کی بدولت خام تیل کی ملکی ضرویات کیلئے مناسب مقدار میسر ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر کسی کو بھی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت سے زائد قیمت کی وصولی کی روک تھام یقینی بنا رہی ہیں۔ دعا گو ہیں کہ عالمی سطح پر حالات بہتر ہوں اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے۔



  تازہ ترین   
سیکورٹی فورسز نے اسلام آباد، راولپنڈی میں 2 ڈرونز مار گرائے
وزیراعظم شہبازشریف کا پیٹرول اور ڈیزل کی مزید قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
اسلام آباد ائیر پورٹ پر پروازوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا
آپریشن غضب للحق، افغان طالبان رجیم کے ہلاک کارندوں کی تعداد 663 ہو گئی
لکی مروت: پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید
ایران کی اسرائیل اور امریکا کے اڈوں پر بمباری، عراق میں جنگجوؤں نے امریکی طیارہ مار گرایا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی فوری ختم کی جائے، پاکستان کا سلامتی کونسل میں مطالبہ
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر