کوشش کر رہے تیل قیمتوں کا بوجھ عام آدمی پر نہ پڑے : عطاء تارڑ

لاہور(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ہمیں تیل کی قیمتیں بڑھانی پڑیں، تاہم کوشش کر رہے ہیں اس کا بوجھ عام آدمی پر نہ پڑے ، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں سابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ مرحوم کی چوتھی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ساجدہ فاروق تارڑ،بلال فاروق تارڑ، مجیب الرحمن شامی، لیگی رہنما ملک شہباز کھوکھر، میاں فاروق، اختر حسین قریشی، سیکرٹری ادارہ نظریہ پاکستان ناہید عمران گل، پروفیسر عابد شیروانی، سیف اللہ ، نسیم اللہ گردیزی سمیت دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے پیچھے ایک نظریہ تھا جس کی وجہ سے ہی آج ہم ایک آزاد ریاست میں سانس لے رہے ہیں، ان شا اللہ پاکستان تا قیامت قائم و دائم رہے گا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ معرکہ حق میں دنیا ہماری طاقت کا اندازہ کرچکی کہ کس طرح ہماری فوج نے اپنے سے بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبائے ، دشمن اب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ، جنگیں باہمی تنازعات کا حل نہیں ہوتیں ،خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے سعودی عرب، آذربائیجان، ترکیہ سمیت دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، کشیدگی کے خاتمہ کے لیے پاکستان سفارتی سطح پر اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق صدر مملکت محمد رفیق تارڑ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، قبل ازیں محمد رفیق تارڑ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر