سرحد پار خطرات کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جائینگے:فیلڈ مارشل

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹرز وانا کا دورہ کیا،پاک فوج کے شعبہعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابلِ قبول ہے ، سرحد پار سے آنے والے خطرات کے تدارک کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے ،اُنہوں نے کہا کہ امن تب ہی ممکن ہے جب افغان طالبان دہشتگردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کر دیں، فیلڈ مارشل نے مغربی سرحد پر موجودہ سکیورٹی صورتِ حال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا، اُنہوں نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اورفاتحہ خوانی کی۔فیلڈ مارشل نے مادر وطن کے دفاع میں لازوال قربانیاں دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔ فیلڈ مارشل کو سکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس پر مبنی جاری آپریشنز اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور جاری آپریشن غضب للحق اور پاکستان افغانستان سرحد پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سید عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور جاری جھڑپوں کے دوران اُن کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ان کے عزم کی تعریف کی،پاک-افغان سرحد پر تعینات فارمیشنز کی جنگی تیاریوں کو سراہا اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ترجمان پاک کا مزید کہنا تھا کہ وانا آمد پر فیلڈ مارشل کا استقبال کور کمانڈر پشاور نے کیا۔



  تازہ ترین   
ایران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ
سندھ اسمبلی کا 3.562 کھرب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ
مشکل حالات کے باوجود ریلیف پر مبنی بجٹ بنایا: عطا اللہ تارڑ
امریکی محکمۂ جنگ نے انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام دوبارہ پیسیفک کمانڈ رکھ دیا
پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا: مریم اورنگزیب
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر