خامنہ ای کی شہادت عظیم نقصان عالم اسلام کیلئے بڑا خلا ، اسحاق ڈار

اسلام آبا(نیشنل ٹائمز) نائب وزیرِ اعظم ،وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا ۔دورے کا مقصد ایران کے سپریم لیڈر کی المناک شہادت پر حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔سفارت خانے میں قیام کے دوران نائب وزیرِ اعظم نے سپریم لیڈر کی شہادت کے حوالے سے رکھی گئی تعزیتی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کئے ۔ انہوں نے ایرانی قیادت کی خدمات کو سراہا اور اس عظیم نقصان ، عالمِ اسلام کے لیے ایک بڑا خلا قرار دیا ،دریں اثنا نائب اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں وزیرخارجہ نے مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کر کے خطے کی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
ایران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ
سندھ اسمبلی کا 3.562 کھرب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ
مشکل حالات کے باوجود ریلیف پر مبنی بجٹ بنایا: عطا اللہ تارڑ
امریکی محکمۂ جنگ نے انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام دوبارہ پیسیفک کمانڈ رکھ دیا
پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا: مریم اورنگزیب
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر