ایران کیخلاف جنگ کا مقصد اسرائیلی اثرورسوخ پاکستانی سرحد تک لانا:خواجہ آصف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کا مقصد اسرائیل کے اثر و رسوخ کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے ، تہران کی معاہدے پر رضا مندی کے باوجود اس پر جنگ مسلط کی گئی۔ انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ صیہونیت انسانیت کے لئے خطرہ ہے ، فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کے قائم ہونے سے لے کر آج تک اسلامی دنیا پر جو بھی قیامتیں ٹوٹیں، جو بھی جنگیں مسلط ہوئیں ان کے پیچھے صیہونی سوچ اور ریاست بالواسطہ یا بلا واسطہ کار فرما نظر آئے گی۔ دنیا کے معاشی نظام پر صیہونیت کا ایک صدی سے قبضہ ہے ، بڑی طاقتیں صیہونیت کی یرغمال ہیں، وطن عزیز ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہماری افواج کا لوہا اللہ کے کرم اور مدد سے دنیا میں مانا جاتا ہے۔ہمارے شہیدوں اور غازیوں کا احسان ہے کہ ہماری خود مختاری محفوظ ہے ، اللہ ان تمام افراد پر رحمتیں نازل کرے جنہوں نے ہمیں ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا، نواز شریف کی ہمت کو سلام جس نے ایٹمی دھماکے کئے ،اس کے ایجنڈے میں جو صیہونیوں کا ترتیب شدہ ہے ، اس میں یہ بھی شامل ہے کہ اسرائیل کا اثر و رسوخ پاکستان کی سرحد تک لایا جائے ۔ افغانستان، ایران اور ہندوستان سب کے مشترکہ ایجنڈا کی بنیاد پاکستان دشمنی ہے اور یہ کہ ہماری سرحدیں غیر محفوظ ہوجائیں، پاکستان ہر طرف سے دشمنوں میں گھر جائے اور ایک دست نگر ریاست بن جائے ، 25 کروڑ پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہوں اختلافات کے باوجود اس سازش اور ازلی دشمنوں کے عزائم سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ اللہ عالم اسلام کو اتحاد دے ، دشمن کو پہچاننے کی توفیق دے ، فلسطین آزاد ہو، میرا وطن تا قیامت قائم رہے ۔ہماری مٹی کے محافظ اس کے سائے میں رہیں۔ اللہ تعالی ان کا حامی و ناصر ہو۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر