3سال میں ایک کروڑ 72لاکھ پاسپورٹ جاری،149ارب آمدن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملک بھر میں گزشتہ تین برسوں کے دوران مجموعی طور پر ایک کروڑ 72لاکھ 68ہزار 316نئے اور تجدید شدہ پاسپور ٹ جاری کیے گئے جن سے 149ارب روپے آمدن حاصل ہوئی۔ ایوانِ بالا کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ مالی سال 2024-2025 میں پاسپورٹس کی مد میں 64392ملین روپے ، 2023-2024میں 50906ملین روپے اور 2022-2023میں 34495ملین روپے وصول ہوئے ۔ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ 36 صفحات کے مشین ریڈایبل پاسپورٹ (ایم آر پی) کی پرنٹنگ لاگت 2093 روپے ، 72 صفحات کی 2445 روپے اور 100 صفحات کے پاسپورٹ کی 3004 روپے ہے ۔ اسی طرح 36 صفحات کے ای پاسپورٹ کی پرنٹنگ لاگت 4098 روپے جبکہ 72 صفحات کے ای پاسپورٹ کی 4874 روپے ہے ۔مزید بتایا گیا کہ جعلی پائلٹ لائسنسوں کے معاملے کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو اگست 2020 سے دسمبر 2024 تک 200 ارب روپے کے ریونیو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس معاملے پر ادارے کو آپریشنل مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مجموعی طور پر 141 پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا،جس سے ایئرلائن کی ساکھ متاثر ہوئی۔



  تازہ ترین   
ایران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ
سندھ اسمبلی کا 3.562 کھرب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ
مشکل حالات کے باوجود ریلیف پر مبنی بجٹ بنایا: عطا اللہ تارڑ
امریکی محکمۂ جنگ نے انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام دوبارہ پیسیفک کمانڈ رکھ دیا
پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا: مریم اورنگزیب
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر