اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ،خطے کو جنگ میں دھکیل دیا:بلوم برگ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارت اور اسرائیل کے دہشت گردانہ مکروہ کردار نے خطے کو ایک بار پھرجنگ میں دھکیل دیا ہے اوراسرائیلی جارحیت کی غیر مشروط تائید نے بھارت کی نام نہاد غیر جانبداری کے جھوٹے دعوؤں کا پول کھول دیاہے ۔ بھارت میں اپوزیشن جماعتوں نے مودی کے گزشتہ ہفتے دورہ اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔عالمی جریدہ بلوم برگ کے مطابق بھارتی اپوزیشن نے کہاہے کہ مودی کے دورے نے ایران پر فضائی حملوں کی تائید کا تاثر دے کر خطے میں بحران کو جنم دیا ۔بلوم برگ کے مطابق ایران میں بڑھتا ہوا بحران بھارتی معیشت کیلئے غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہا ہے ۔جریدے کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے سے بھارت کو تیل کی قیمتوں اور تجارتی خسارے میں بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عالمی جریدے نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی خطے پر بھارت کی جارحانہ تشدد کی تصدیق بھی کی۔کانگریس پارٹی کے ترجمان کاکہناہے کہ ایران پر حملوں پر مودی کا ردِعمل بھارت کی اقدار اور مفادات سے غداری ہے ۔دریں اثناعالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم کی طرف سے اسرائیل کی تائید ثابت کرتی ہے کہ بھارت کسی ملک کے ساتھ مخلص نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ موودی کا دوغلا رویہ اسرائیلی خوش فہمی کو بھی جلد ہی بھیانک حقیقت کا منہ دکھا دے گا۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر