کراچی مظاہرین پر فائرنگ کا ذمہ دار کون؟ انکوائری کرائی جائے : حافظ نعیم

کراچی (نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت اورامریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کے دوران فائرنگ اور ہلاکتوں پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعہ کی شفاف اور آزادانہ انکوائری کرائی جائے تاکہ دنیا کے سامنے حقائق لائے جا سکیں کہ عوام پر فائرنگ کا ذمہ دار کون ہے ،امیر جماعت نے وفد کے ہمراہ صدر جعفریہ الائنس پاکستان علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی اور آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا،شہنشاہ حسین نقوی نے حافظ نعیم الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت عالم اسلام کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔انہوں نے ملک بھر میں سوگوار مظاہرین، بالخصوص کراچی میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 11 افراد کے جاں بحق اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے ، دریں اثنا ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ سے 16 شہادتیں اندوہناک سانحہ ہے ، نہتے مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ کا کوئی جواز نہیں بنتا، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ، حکومت ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچائے ، پاکستانی سرزمین پر امریکی غنڈہ گردی ناقابلِ قبول ہے ، ریمنڈ ڈیوس طرز کا ریلیف نہیں ملنا چاہیے ۔ مزید کہا کہ حکمران کھل کر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کی مذمت کریں، یہ صرف ایران کی جنگ نہیں یہ پورے خطے اور پاکستان کے دفاع کی جنگ ہے ، اگر ایران میں رجیم چینج کا خواب پورا ہوا تو اسرائیل پاکستان کی سرحدوں تک پہنچ جائے گا۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر