ٹرمپ نے ایرانی رجیم چینج کی کوشش ترک نہ کی تو تیسری عالمی جنگ ہوگی: روس

ماسکو(نیشنل ٹائمز) روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق صدر دیمتری میدودیف نے کہا ہےکہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش ترک نہ کی تو یقینی طور پر تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی۔ایک انٹرویو میں دیمتری میدودیف نے کہا کہ ایران تو امریکا اور اسرائیل کے حملے جھیل لے گا، لیکن حملہ کرکے امریکا نے ایرانی قوم کو متحد کردیا ہے، ایران دگنی توانائی سے کوشش کرے گا کہ وہ نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرے۔انہوں نے کہا کہ ایران جنگ سے امریکا اور اسرائیل نے اپنے شہریوں کو زیادہ خطرے سے دوچارکردیا ہے، یہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جنگ ہے تاکہ وہ عالمی طور پر غلبہ قائم رکھ سکیں۔سابق روسی صدر نے مزید کہا کہ اگر ٹرمپ نے ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش کا پاگل پن والا راستہ ترک نہ کیا تو یقینی طورپر تیسری عالمی جنگ شروع ہوجائے گی اور کوئی بھی بات اس کا نکتہ آغاز بن سکتی ہے۔مزید براں میدودیف نے یورپی رہنماؤں کو انتہائی احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا جانتا ہے روس سے نیوکلیئر تنازع کی قیمت کیا ادا کرنا پڑے گی، نیوکلیئر تنازع ہوا تو ہیروشیما اور ناگاساکی پر نیوکلیئر بم حملے بچوں کا کھیل نظر آئیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکا کے 6 فوجی اڈوں، مختلف اسرائیلی شہروں پر حملہ، امریکی سفارتخانے میں آگ لگ گئی
پاکستان دل و جان سے ایران کیساتھ، فریقین کو مذاکرات کیلئے آمادہ کر رہے ہیں، اسحاق ڈار
ایرانی 174 بیلسٹک میزائل میں 161 تباہ کیے، 13 سمندر میں گرے: اماراتی وزارتِ دفاع
مشرق وسطیٰ جنگ، حکومت کا پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے: خواجہ آصف
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری: جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہوگئی، 150 سے زائد زخمی
سعودی عرب کی آرامکو آئل ریفائنری پر اسرائیل نے حملہ کیا: ایرانی میڈیا
ٹرمپ نے ایرانی رجیم چینج کی کوشش ترک نہ کی تو تیسری عالمی جنگ ہوگی: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر