ایرانی 174 بیلسٹک میزائل میں 161 تباہ کیے، 13 سمندر میں گرے: اماراتی وزارتِ دفاع

ابوظہبی(نیشنل ٹائمز)متحدہ عرب امارات کے ترجمان وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ایرانی 174 بیلسٹک میزائل میں 161 تباہ کیے، 13 سمندر میں گرے.
متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان اماراتی وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ ہم نے172میزائل تباہ کیے، تباہ کیے جانے والے میزائل زیادہ تر سمندر میں گرے۔اُنہوں ںے کہا کہ جو بھی نقصان ہوا وہ میزائل یا ڈرون لگنے سے نہیں ملبہ گرنے سے ہوا، ہماری سرزمین پر کوئی بھی میزائل براہ براست نہیں گرا بلکہ ملبہ گرا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈیفنس سسٹم نےتمام میزائل اور ڈرونزکو بروقت روکا، ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اپنی سرزمین کا ہر صورت دفاع کریں گے۔یو اے ای وزارتِ دفاع نے کہا کہ ایران کی جانب سے 174 بیلسٹک میزائل ٹریک کیے گئے، 161 میزائلوں کو تباہ کیا گیا، ان میں 13 سمندر میں گرے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 689ایرانی ڈرونز میں سے 645 کو روکا گیا، 44 اماراتی حدود میں پہنچے، 8 کروز میزائل بھی تباہ کیے، حملوں میں 3 افراد ہلاک، 68 زخمی ہوئے، حملوں کے نتیجے میں بعض شہری اور رہائشی علاقوں میں نقصان پہنچا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر