سعودی عرب کی آرامکو آئل ریفائنری پر اسرائیل نے حملہ کیا: ایرانی میڈیا

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق نے ایران کے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملہ اسرائیلی ’فالس فلیگ‘ کارروائی کا حصہ تھا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ان حملوں کا مقصد علاقائی ممالک کو گمراہ کرنے کی کوشش اور ایران میں شہری مقامات پر اسرائیلی حملوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ایران نے واضح اعلان کر رکھا ہے کہ وہ خطے میں تمام امریکی اور اسرائیلی مفادات، تنصیبات اور سہولیات کو نشانہ بنائے گا اور متعدد اہداف پر حملے کیے بھی جا چکے ہیں، تاہم آرامکو آئل ریفائنری ان اہداف میں شامل نہیں ہے۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کے مطابق اسرائیل کے اگلے فالس فلیگ حملے کے اہداف میں متحدہ عرب امارات کے الفجیرہ بندرگاہ کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اسرائیل اس پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔سعودی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ریفائنری کو ڈرون حملے کے بعد عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق ریفائرنری کو نشانہ بنانے والے دونوں ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا، تاہم ان کا ملبہ گرنے سے تیل کی تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر