دکھ کی گھڑی میں ہم سب ایک،امن وامان قائم رکھنا بھی اولین فرض:مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے ایکس پر میسج میں پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مظاہرین کے احساسات کو سمجھا جائے ، ان کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آیا جائے ، مظاہرین کیلئے افطار کا بندوبست کیا جا رہا ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ ہر مسلمان اس وقت دکھی اور اشکبار ہے مگر اپنے ملک، اپنے شہروں میں امن و امان قائم رکھنا بھی ہم سب کا اولین فرض ہے ۔ وزیراعلی ٰ نے اپیل کی کہ امن و امان قائم رکھنے کے فرض کی پاسداری کیجئے ، دکھ کی گھڑی میں ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ سول ڈیفنس ٹریننگ شہریوں کو رضاکارانہ طور پر قدرتی آفات کی صورت میں اپنی مدد آپ کے قابل بنانا ہے ۔شہری دفاع کا مقصد ناگہانی آفات کی صورت میں پیشگی اقدامات بھی ہے ۔سول ڈیفنس تنظیم عوام کی معاونت کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہے ۔شہریوں کو زلزلے ، سیلاب اور دیگر آفات سے بچانا اور محفوظ معاشرہ سول ڈیفنس کا بنیادی مقصد ہے ۔ شہری دفاع کے عالمی دن پر حادثات وآفات کے دوران خدمات سرانجام دینے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سول ڈیفنس ڈے کا مقصد عوام میں شہری دفاع کی تنظیم کی اہمیت اجاگر کرنا ہے ۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سول ڈیفنس کا معاون کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ زمانہ امن یا جنگ میں شہری دفاع کی اہمیت مسلمہ ہے ۔ مضبوط شہری دفاع سے قدرتی آفات اورناگہانی حادثات کی شدت کوکم کیا جاسکتا ہے ،عوام میں شہری دفاع کی اہمیت کا شعور اجاگرکرنے کی اشد ضرورت ہے ۔شہری دفاع کے ادارے کا احیائوقت کا ناگزیر تقاضا ہے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر