چینلز ہیکنگ ، سائبر حملوں کا معاملہ دیکھ رہے :عطاتارڑ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ملک کے مختلف نجی چینلز اور ویب سائٹس ہیکنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹیکنیکل ٹیمیں کام کر رہی ہیں اس معاملے کو سائبر حملوں کے حوالے سے دیکھا جا رہا ہے ،ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کو پاکستان سے بہت تکلیف ہے ، اُنہوں نے مزید کہا کہ آن لائن ایپلی کیشنز پر کچھ پیغامات آئے ہیں جن کی تحقیقات کی جارہی ہیں،دوسری طرف سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم حکام نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کچھ ویب سائٹس اور ایک چینل کے ہیک ہونے کی شکایات آئی ہیں ،ہم یہ تعین کر رہے ہیں کہ یہ سافٹ ویئر گلچ(عارضی خرابی )ہے یا سیٹلائٹ کا کوئی مسئلہ ہے ۔ حکام کے مطابق کچھ سکیورٹی کمزوریوں کے باعث یہ پیغام چینل پر نشر ہوا، اس پر مکمل جانچ کر کے رپورٹ پیش کریں گے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر