وفاقی کابینہ کا آج طلب کردہ اجلاس مؤخر، اب کل ہو گا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کاآج(پیرکو)طلب کردہ اہم اجلاس مؤخر، اب اجلاس کل (منگل کو)ہو گا، اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں اہم قومی اور بین الاقوامی امور پر غور کیا جائے گا،خطے میں بڑھتی کشیدگی اور جنگی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ کو ایران، اسرائیل کشیدگی سمیت علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق امور بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے ،ملک کی داخلی صورتحال اور افغانستان کے خلاف کارروائیوں پر مشاورت بھی کی جائے گی، امریکا کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے سکیورٹی پہلوؤں کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر