ایران جنگ: پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی مختلف ایئرلائنز کی 100 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے ہزاروں مسافروں کے سفری منصوبے متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر 22 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسی طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی 18 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں، جس کے باعث بڑی تعداد میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان، سیالکوٹ، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی متعدد پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں کراچی سے بھی آج مشرقِ وسطیٰ کے مختلف شہروں کے لیے کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق پروازوں کی منسوخی کی وجہ خطے میں جاری کشیدہ صورتحال اور فضائی حدود سے متعلق حفاظتی اقدامات ہیں۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کی صورتحال ضرور معلوم کر لیں۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر