پاک فوج کا جوابی قہر خوارج اور ہینڈلرز کو یاد رہے گا:عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاک-افغان سرحد پر فتنہِ خوارج کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن عناصر پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، مگر ایسی کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ وطنِ عزیز کے بہادر سپوت ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور دشمن کو اس کے ناپاک عزائم سمیت نیست و نابود کرنا جانتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف جنگ کی گیدڑ بھبھکیاں دینے والے مئی 2025ء کو یاد رکھیں۔ پاکستان ایک امن پسند مگر غیرت مند ملک ہے جو اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں۔ہم اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں اور دشمن کو اس کی زبان میں جواب دینا بھی جانتے ہیں۔ خوارج، ان کے آبائو اجداد اور اقربا نے پہلے بھی دھول چاٹی اور اب بھی دھول ہی چاٹیں گے ۔ پاک فوج کا جوابی قہر خوارج اور ان کے ہینڈلرز کی نسلوں کو بھی یاد رہے گا۔ دشمن عناصر یہ جان لیں کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہر حال، ہر وقت اور ہر طرح سے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے ۔ بیانیے کی جنگ ہو یا میدان کی جنگ، فتح پاکستان کو ہی نصیب ہوگی۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر